ممبئی(سچ نیوز) حالیہ عرصے میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں انڈسٹری میں جنسی استحصال کے متعلق کھل کر سامنے آئی ہیں اور اپنے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعات دنیا کو بتائے ہیں۔ اب اس فہرست میں اداکارہ زرین خان کا اضافہ ہو گیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں ’پنک وِلا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کیا۔پنک وِلا کے مطابق زرین خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ ایک حقیقت ہے اور بیشتر اداکاراﺅں کو اپنے کیریئر میں کبھی نہ کبھی اس سے واسطہ پڑ چکا ہے۔ اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کے بارے میں زرین خان نے بتایا کہ مجھے دو بار جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایک بار ایک ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ”فلم میں بوس و کنار کا ایک منظر ہے، اس منظر کی ریہرسل تم میرے ساتھ کرو۔“زرین خان کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس ڈائریکٹر کو سختی سے منع کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں ریہرسل میں بوس و کنار نہیں کروں گی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں انڈسٹری میں نووارد تھی۔“جنسی ہراسگی کا دوسرا واقعہ سناتے ہوئے زرین خان نے بتایا کہ ”ایک بار ایک اور شخص نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے دوستی سے بڑھ کر تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر میں ’ہاں‘ کہوں گی تو وہ مجھے انڈسٹری میں مزید کام دلوانے میں مدد کرے گا۔“
”فلم کے ڈائریکٹر نے کہا میرے ساتھ اس چیز کی پریکٹس کر لو“ زرین خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کا انتہائی شرمناک چہرہ سب کو دکھا دیا
”فلم کے ڈائریکٹر نے کہا میرے ساتھ اس چیز کی پریکٹس کر لو“ زرین خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کا انتہائی شرمناک چہرہ سب کو دکھا دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023