کراچی(سچ نیوز) فلم سٹار احسن خان نے اپنی سالگرہ کا دن کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے نام کردیا ، انہوں نے بچوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔تفصیلات کے مطابق اپنی سالگرہ کے دن احسن خان نجی ہسپتال گئے اور کیسنر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا ،کینسر سے متاثرہ بچوں نے کارڈ بناکر فلم اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر احسن خان کا کہنا تھا کہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ سالگرہ مناکر اپنا دن قیمتی بنالیا، بچوں نے بہت پیار دیا، سب کو مل کر کینسر کا شکار مریضوں کو بھرپور خوشیاں دینی چاہیے۔