دبئی (سچ نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایک ساتھ فیشن شو میں شرکت کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں برس فلم ’باجی‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا نے دبئی میں منعقد ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی بطور ”شو سٹوپر“ واک کی۔اس موقع پر دونوں حسیناؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور فیشن شو پارٹی کو خوب انجوائے کیا، پارٹی کی تھیم سفید ہونے کے باعث دونوں نے ہی سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔