نیویارک(سچ نیوز)یورپی ہائی کمیشن نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اونروا کے لیے اضافی امداد کا اعلان نیویارک میں فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔اونروا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم، ان کی صحت اوردیگر بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ریلیف ایجنسی اونروا کا کہناتھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی تعداد5 لاکھ سے زاید ہے اور ان کے لیے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کےلیے بجٹ کی فراہمی ناگزیر ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد میں سے ساڑھے3 ملین پناہ گزینوں کی طبی امداد اور اڑھائی لاکھ پناہ گزینوں کی غربت دور کرنے کے لیے مدد کی جائے گی۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یورپی ہائی کمیشن کا 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یورپی ہائی کمیشن کا 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024