فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی

فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی

 میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میکسیکو اور چلی کی جانب سے دائر مشترکہ درخواست میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کی تفتیش کی جائے۔

چلی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی جرائم کا اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم ہوں یا فلسطین کی جانب سے، چلی تفتیش کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے بھی عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔

Exit mobile version