پیرس (سچ نیوز) فرانس کے جنوب مغربی شہر بیون میں ایک معمر آدمی نے مسجد میں فائرنگ کرکے 2 نمازیوں کو شدید زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے مسجد کو آگے لگانے کی کوشش کی کہ اسی دوران 2 معمر افراد وہاں آئے ۔ دہشتگرد نے معمر افراد کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد حملہ آور کو مسجد کے قریب ہی ایک گھر سے گرفتار کرلیا گیا ۔ حملہ آور کی عمر 84 سال ہے اور وہ سابق فوجی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جب مسجد پر حملہ کرکے واپس جارہا تھا تو اس نے راستے میں ایک کار کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔