فخر ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے: ماہرہ خان

فخر ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے: ماہرہ خان

کراچی(سچ نیوز) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے اور پچھلے 40 سال سے افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے اور ان کی مدد کررہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین( یو این ایچ سی آر) کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر ’’دل دل پاکستان‘‘بھی گایا۔ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین (43 لاکھ) افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھے تاہم پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔ماہرہ خان نے کہا ان بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبت تبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔

Exit mobile version