فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہر کو نئے امتحان میں ڈال دیا، عدالت سے ایسی درخواست کردی جو اکثر مائیں علیحدگی کے بعد کرتی ہیں

فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہر کو نئے امتحان میں ڈال دیا، عدالت سے ایسی درخواست کردی جو اکثر مائیں علیحدگی کے بعد کرتی ہیں

لاہور(سچ نیوز)ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کیلئے سابق شوہر کیخلاف فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا،فیملی کورٹ نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر محسن عباس سے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل فاطمہ سہیل نے شوہر محسن عباس سے خلع کے بعد بچے کے خرچ کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع کیا،بچے کا ماہانہ خرچ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی ،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق شوہر کو بچے کے خرچ کا پابندکیا جائے،فیملی کورٹ نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر محسن عباس سے جواب طلب کرلیا،فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے محسن عباس کو 16 دسمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Exit mobile version