منیلا (سچ نیوز) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ نے عام عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کو گولی مار دیں جو رشوت لیتے ہوں اور کرپشن میں ملوث ہوں، تاہم انہیں قتل نہ کریں، صرف زخمی کر دیں۔ سخت گیر صدر نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اس اقدام پر انہیں جیل نہیں جانے دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صدر نے عوام نے سے کہا ہے کہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے راشی اور بدعنوان افسر کو گولی مار کر زخمی کرنا ہے، کیونکہ اس کی ہلاکت کی صورت میں ملکی قوانین مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں قتل کرنے والے کو معاف کر دوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس، فیس کی ادائیگی کے معاملے میں یا کوئی سرٹیفکیٹ یا دستاویز بنوانے کیلئے اگر کوئی سرکاری ملازم آپ سے رشوت طلب کرے تو ہتھیار ہونے کی صورت میں آپ اسے گولی مار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو جیل جانے نہیں دوں گا، آپ کو صرف جسمانی سزا ملے گی۔ واضح رہے کہ فلپائنی صدر کو مزاحیہ جملوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
عوام کو کرپٹ سرکاری ملازمین کو گولی مارنے کا حکم
عوام کو کرپٹ سرکاری ملازمین کو گولی مارنے کا حکم
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024