برلن(انٹرنیشنل ڈسک)خاتون جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمن عوام اور جرمن میں مقیم تارکین وطن کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی تدابیر پر عمل درآمد کرے کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کیلئے سب ممالک کوکرداد ادا کرنا چاہیے اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ جرمن محکمہ صحت سے مطالبہ ہے کہ ملکی سطح پر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بروقت علاج مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت نے اس وقت کرونا وائرس پر قابو پا لیا ہے اسکا کہنا تھا کہ اٹلی، فرانس، سپین اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر خاتون جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے جرمن عوام اور جرمن میں مقیم تارکین وطن حکومت کا ساتھ دیں حکومتی تدابیر کے بغیر کرونا وائرس سے عوام کا بچاو نا ممکن ہے۔