”عوام نے اس طرح ووٹ کو عزت دی ہے“ شیخ رشید پھر ’برس‘ پڑے

”عوام نے اس طرح ووٹ کو عزت دی ہے“ شیخ رشید پھر ’برس‘ پڑے

اسلام آباد (سچ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی ہے ، اب ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسیوں کو درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کے لئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں نے ووٹ کوعزت دیکر عمران خان کوووٹ دیئے ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ عمران خان کوفری ہینڈ ملے اور وہ ملک کو درست سمت پر ڈال دیں اور تمام مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں کررہے ، وہ اپنا نقصان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے اسمبلی میں نہ ہونے سے اسمبلی نہیں گر جائے گی اس سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اسمبلی میں موجود ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسی درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے ملک میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرانے کیلئے بڑی محنت کی ہے ۔

Exit mobile version