اسلام آباد (سچ نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کہ بالا دستی ہونی چاہیے،پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہو گی اور اسٹیبلشمنٹ قانون اور آئین کی پابند ہو گی،مولانا صاحب پرویز خٹک کے سامنے مطالبات رکھیں۔آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان میں آئین اور قانون کہ بالا دستی ہونی چاہئے، پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہو گی اور اسٹیبلشمنٹ قانون اور آئین کی پابند ہو گی، عوام حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں، مولانا صاحب ان کے سامنے مطالبات رکھیں،اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی،ہم فیصلہ کریں کہ یہ ملک قانون اور آئین کے مطابق چلے گا۔