عنوان : صحافی بھائیوں کے نام

تحریر حاجی عتیق الرحمن

السلام علیکم۔ آج کی تحریر تمام صحافی کے نام ہمارے تمام صحافی بھائی عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے ہیں لیکن صحافی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ یہ بااثر افراد کے ہوتے ہوئے اتنا ساتھ مظلوم کا دے رہا ہے تو کل کو اس صحافی کی فیملی اور اس صحافی بھائی کا ساتھ اللہ کے سوا کون دیتا ہے حال ہی میں ہمارے ایک صحافی بھائی کو پولیس کانسٹیل کے خلاف خبر لگانے کاسنٹیل کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں اس میں سوچتے والی بات یہ ہے کہ ہم تمام صحافی بھائیوں کو پروٹیکشن کون دیتا ہے ہم آندھی طوفان میں غیریب عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہیں لیکن ہمیں کیا صلہ ملتا ہے کہیں ہمیں نشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جیسا کل لالیاں کے ایک صحافی کو فیسکواہلکاروں نے خبر لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے کہیں ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں تو کہیں فائرنگ کروائی جاتی ہے ہماری آواز دبانے کے لیے میں ایسے تمام صحافی بھائیوں کو خراج تخسین پیش کرتا ہوں جو تمام خدشات تمام دھکمیوں کے باوجود اپنی ایمانداری اور نیک بنتی سے عوام کی آواز بنتے ہیں اس سلسلے میں چند نکات آپ دوستوں کے سامنے رکھوں گا صحافی کے کتنے دشمن(1)=کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن۔ (2)=عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاؤ تو عوام دشمن۔
(3)=پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاؤٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن۔
(4)=حکومت کی اچھائی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو حکومت دشمن۔ (5)=مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن.
(6)=مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی۔
(7)=جرم بے نقاب کرو تو جرائم پیشہ دشمن۔
(8)=جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔
(9)=صرف عوام کو سچ اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کرے بھی تو کیا کرے؟
(10)=ریاست کی اس چوتھے ستون کو جتنے کلہاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاۓ تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ۔
(11)=آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے۔
(12)=آپکے لٸے سب کو اپنا دشمن بناتا ہے۔
(13)=صحافی آپکے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے قلم کی لڑائی لڑتا ہے۔
(14)=صحافی کو عزت نہیں دوگے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے حکومتی نمائندوں تک کون پہنچاۓ گا۔ اس صحافی اور صحافت کو عزت دو۔ اور آخر میں تمام صحافی بھائیوں سے درخواست کروں گا کہ آپس میں اتفاق رکھیں اور حق سچ کا ساتھ دیں عوام کی آواز بنیں یمشہ عوام کی بھلائی سوچیں اور مظلوم کا ساتھ دیں شکریہ

Exit mobile version