عمران خان کے بیان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی امید جاگ گئی: میر واعظ

لاہور: (ویب ڈیسک) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کرنے کے بیان کے بعد امید جاگ گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کےبیان کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ دونوں پڑوسی ممالک حقیقی امن کے امکانات پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلے تقریر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے کرنے پر زور دیا ہے۔

Exit mobile version