نیویارک (سچ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کے چھکے چھڑا دیے، پوری دنیا کے سامنے مودی سرکار اور آر ایس ایس کے نظرے کو بے نقاب کردیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد بھارت نے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔ پاکستان نے بھی اپنا جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کو بے نقاب کرنے کی ذمہ داری نوجوان ذوالقرنین چھینہ کے کندھوں پر ڈال دی۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کی تاریخی تقریر بھی انہوں نے ہی لکھی تھی۔
پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے اقوام متحدہ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے اور سیکولر بھارت کے نظریے کا قتل کررہی ہے، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب کچھ دکھا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 30 برس سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے، کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرارہاہے؟ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو مزید بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔