عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور

عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(روزنامہ سچ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں، مقدمات بنانے کا حساب لیں گے۔
پشاور میں بی آر ٹی کے ناصر باغ روٹ ڈی آر 14 کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی کوئی حیثیت نہیں کہ میرے بارے میں بات کریں، کل کو انہیں گورنر ہاو¿س سے نکال دوں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سے میری کوئی رشتے دار ی نہیں ہے، چور میرے رشتہ دار نہیں ہیں، میں اس رشتے داری کو تسلیم ہی نہیں کرتا، گورنر بھی چور اور اس کا لیڈر بھی چور ہے، گورنر کی گاڑیاں بھی بند کردوں گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے، بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ میں داخلہ ملا تھا، قوم کو بتائیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور میں معیاری ٹرانسپورٹ ضروری ہے، مزید روٹس پر بھی سستی ٹرانسپورٹ شروع کریں گے، پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، ہم احتجاج کے لئے تیار ہیں، یہ ہمارے سروں پر سوار ہیں اور سر سے اتارنا ہم جانتے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں کررہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے، انہیں سیاسی مردار کریں گے، نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں، مقدمات بنانے کا حساب لیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ سائفر کیس جس پر ہم کہہ رہے تھے کہ کچھ نہیں ہے، اس میں اتنا عرصہ عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، یہ کوئی مذاق بنا ہوا ہے کہ آپ جیل میں ڈال دوں گے، اس کے بعد ہم بری ہوجائیں گے، ہم چھوڑ دیں گے، نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔

Exit mobile version