راولپنڈی (سچ نیوز)اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز تحریک انصاف کے سربراہ کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے سوال پر چپ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی ”سماءنیوز“ کے اینکر شہزاد اقبال نے اڈیالہ جیل میں قید مریم نوازسے گفتگو کرتے ہوئے جب یہ سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیں گی تو اس سوال پرمریم نواز نے چپ اختیار کرلی لیکن جب صحافی نے دوبارہ سوال کیا اورکہا کہ جب نوازشریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے تو عمران خان نے ان کو الیکشن کے حوالے سے تمام تر تحفظات کے باوجود مبارکباد دی تھی کو مریم نواز نے کہا کہ اب عوام کو پتہ چل جائے گا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیاکر کے گئی ہے اورتحریک انصا ف کی حکومت کیا کررہی ہے ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بعد کچھ دیر کے لئے اپوزیشن میں آنا بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کو اپنی کمزوریوں کاپتہ چل جاتاہے ۔