عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکج کااعلان کریں گے، گورنرسندھ عمران اسماعیل

عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکج کااعلان کریں گے، گورنرسندھ عمران اسماعیل

کراچی(سچ نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکج کااعلان کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکرکام کریں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماءنیوزکے پروگرام’’ ایجنڈا تھری سکسٹی‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ سے کراچی پیکج کیلئے تجاویز مانگیں ہیں ، صوبائی حکومت کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتے ہیں، 1993 ءمیں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ذریعے عمران خان سے ملاقات ہوئی، عمران خان سے کہاآپ کے ساتھ ملکر فلاحی کام کرنا چاہتا ہوں،عمران خان کےساتھ مل کرہسپتال کی تعمیرکےلئے کام کیا ، شوکت خانم اسپتال کےلئےفنڈریزنگ کی، عمران خان کےساتھ مل کربہت جدوجہد کی۔

وزیر اعظم کی کراچی آمد کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کراچی سے متعلق اہم اعلانات کرینگے، عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکج کااعلان کریں گے، پورے سندھ کے دورے کروں گا، میئرکراچی کاکہناان کے پاس فنڈز ہیں نہ ہی اختیارات،سندھ حکومت سے پوچھو تو وہ اپنے اعداد وشمار بتا دیتے ہیں

Exit mobile version