اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چار لوگوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں اپنے دوستوں، پارٹی قائدین اور وکلا سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان جن لوگوں کے نام دیں گے صرف وہی ان سے ملاقات کرسکیں گے، اگر کوئی ان کی لسٹ میں نہ ہوا اور ملاقات کرنا چاہے گا تو اسے عمران خان کی مںظوری لینی ہوگی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم اور دو ملازمین کے نام بھی دیے ہیں۔ وکیل نعیم حیدر نے تصدیق کی ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔





























