تفصیلات کے مطابق
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ وطن واپس آئیں جس پر نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں پاکستان آؤں۔
سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کا بڑوں سے رابطہ ہوا ہے جس میں ان کا یہی کہنا تھا کہ مریم نواز کے لیے نرم رویہ رکھا جائے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کیلئے اداس بھی ہیں اور اس بات پر کچھ لوگ مان بھی گئےتھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹھیک ہے یہ اپنے کیس فائنل کروائیں اور چلی جائیں –