عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں آنے سے منع کر دیا، حیران کن خبر آ گئی

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں آنے سے منع کر دیا، حیران کن خبر آ گئی

لاہور(سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ،ان کی تقریب حلف برداری میں بڑی بڑی شخصیات سمیت ورلڈ کپ 1992کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب آج ہوگی جس میں بھارت کے معروف کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو بھی شرکت کریں گے ،سوشل میڈیا پر کپتان کے چاہنے والوں نے یہ مطالبہ شروع کر دیا کہ دونوں بیٹوں کو بھی اس تقریب میں شامل ہو نا چاہیے۔ایک ٹویٹر صارف نے جمائما کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ عمران خان کی زندگی کا خوبصور ت لمحہ آگیا ہے کیا اس میں ان کے بیٹے شریک ہوں گے.

اس ٹوئٹ کے جواب میں جمائما نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بیٹوں کی شدید خواہش تھی کہ وہ تقریب میں شامل ہوں لیکن عمران خان نے خود ان کو آنے سے منع کیا ہے۔

Exit mobile version