لاہور: ( روزنامہ سچ ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ معیشیت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، لاہور،سوات اوراٹک میں مسلم لیگ ن کونمایاں کامیابی حاصل ہوئی، موجودہ حکومت اپنی جیتی ہوئی سیٹیں ہارگئی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ایساکبھی نہیں ہوا عام انتخاباب میں کامیاب ہونیوالی پارٹی سیٹیں ہارجائے، عمران خان نےجوسیٹیں جیتیں وہ ڈیڑھ ماہ بعد ہار گئے، ضمنی انتخابات میں ایک بارپھرعوامی عدالت سےسرخروہوئے، عوام نےنوازشریف کی قیادت پراظہار اعتماد کیا ہے۔
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ جومذاق ڈالر کےساتھ ہورہاہےاس سے اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، جہلم سےالیکشن لڑ کر آنےوالے بھی آج ہار چکے ہیں، نیازی صاحب کوعلیم خان صاحب کےقرضے نظرنہیں آتے، جس نے 10سال صوبے کی خدمت کی بغیرکسی الزام کے دھر لیا جاتا ہے، ہمیں اقتدارمیں آنےکی جلدی نہیں،ابھی ہمیں اپوزیشن کامزہ لینےدیں، پارلیمانی کمیشن بن گیا،دودھ کادودھ پانی کاپانی ہو جائےگا، مشرف دورمیں 10سال تک نیب کی پیشیاں بھگتتارہاہوں، ہم جیلوں سےڈرنےوالےنہیں، اٹک کاقلعہ بھی دیکھاہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی صاحب کومشورہ دیتاہوں کام کی طرف دھیان دیں، شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں آپ کابغض سامنے آ گیا، عوام گیدڑ بھبھکیاں نہیں سنتے، کام دیکھتے ہیں۔