لاہور(سچ نیوز) گلوکار علی ظفر نے ایک بار پھر میشا شفیع کو مشورہ دیا ہے کہ اگر میشا اپنے الزامات کی معافی مانگ لیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کی وکیل عمبرین نے کیس کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گواہان کے بیانات قلم بند کیے جاچکے، اگر میشا شفیع معافی مانگ لیں تو معاملات حل ہوسکے ہیں وگرنہ عید کے بعد کی سماعت پر گلوکار کی جانب سے مالی نقصانات کے شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر پیش کش کرچکے ہیں کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات سے دستبردار ہوجائیں تو وہ ہر چیز کو معاف کردیں گے مگر گلوکارہ کی جانب سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی۔ادھر گلوکارہ میشا شفیع کو جیمنگ سیشن میں علی ظفر نے ہراساں کیا یا نہیں، اس معاملے پر لاہور کی عدالت میں گواہان کے بیانات پر میشاشفیع کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔علی ظفر کی جانب سے پیش ہونے والے گواہان نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا، جس پر میشا شفیع کے وکیلوں نے دو سماعتوں میں جرح مکمل کی، عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر علی ظفر کے منیجر سمیت دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔درخواست گزار گلوکارعلی ظفر کے گواہان نے جرح کے دوران کہا کہ وہ گانے کی ریہرسل کے دوران موجود تھے، وہاں میشا شفیع کے ساتھ ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
علی ظفر کی طرف سے ایک بار پھر میشا شفیع کو بڑی پیشکش کردی گئی
علی ظفر کی طرف سے ایک بار پھر میشا شفیع کو بڑی پیشکش کردی گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023