لاہور(سچ نیوز) نامور اداکار علی ظفر نے اپنی ہی فلم طیفا ان ٹربل سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا لےے‘علی ظفر واحد اداکار موسیقار گلوکار اور پرڈیوسر بن گئے ہیں جن کی فلم طیفا ان ٹربل نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بغیر کسی تہوار کے ریلیز ہوئی فلم اب بھی کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقے بھی علی ظفر کے ٹیلنٹ کو تسلیم کررہے ہیں۔تفصیلات کے مابق علی ظفر نے فلم طیفا ان ٹربل میں اداکاری بھی کی گلوکاری بھی کی اور اس کے گانوں کی شاعری لکھنے کے بعد فلم کے گیت خود کمپوز بھی کئے جبکہ فلم میں ایکشن کردار بھی نبھایا۔دوسری جانب علی ظفر اس فلم کے پرڈیوسر بھی ہیں اور فلم 50 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کر چکی ہے جس سے علی ظفر کی قسمت کا ستارہ اب طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو کی صورت میں بھی چمکے گا۔اس سلسلے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہو اور وہ اس کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئندہ فلم پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کا جلد ہی اعلان کریں گے۔
علی ظفر نے اپنی ہی فلم طیفا ان ٹربل سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا لئے
علی ظفر نے اپنی ہی فلم طیفا ان ٹربل سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا لئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023