کراچی: (سچ نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی طلبی پر سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار تحقیقاتی کمیٹی کے دفتر پہنچے۔ فاروق ستار سے علی رضا عابدی سے متعلق سوالات کیے گئے۔
ایس ایس پی پیر محمد شاہ، ایس ایس پی طارق دھاریجو اور اے ایس پی سوہائی عزیز نے فاروق ستار سے سوالات کئے۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
یاد رہے کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں گزشتہ روز اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں مزید لوگوں کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔