لاہور (سچ نیوز) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ علیم خان کا کیس نواز شریف کے کیس سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتاہے ، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ علیم خان کا کیس نواز شریف کے کیس سے زیادہ خطرناک ہوسکتاہے ، ان پر جو مقدمات ہیں ان میں کرپشن کے الزامات ہیں،یہ مقدمات نواز شریف اورجہانگیر ترین پر سپریم کورٹ پرچلنے والے مقدمات سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں یہ پہلا کیس ہوگا جس میں کسی اہم حکومتی شخصیت پر کرپشن کے الزامات ہیں ، ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کوعلیم خان پر قائم مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا رہاتھا لیکن ان کی جانب سے رسکی طبیعت کے پیش نظر علیم خان کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ، اب یہ نیب اورحکومت کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے ۔