عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں دوسرا بڑا حملہ،

بغداد( سچ نیوز انٹرنیشنل)عراق کے شہر بلد میں امریکی فوجی اڈے پر چار میزائل داغے گئے،حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،عراق میں رواں ماہ امریکی اڈوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس اڈے پر حملہ کیا گیا وہ امریکی کمپنی کے کنٹریکٹر رہائش پذیر تھے۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔رواں ہفتے ہونے والے پہلے حملے میں امریکی کنٹریکٹر سمیت نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد عراق میں امریکی افواج پر حملوں میں تیز ی آئی ہے۔

Exit mobile version