پیرس( سچ نیوز )امریکااور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران کئی مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرلی۔
کچھ یورپی ممالک کاکہنا ہے کہ وہ اپنی افواج عراق سے نکال لیں گے تاہم فرانس کا کہنا ہے کہ عراق سے فوجیوں کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فرانس کے ایک حکومتی ذرائع نے العربیہ کو بتایاہے کہ ان کا ملک عراق میں موجوداپنے160فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
اس سے قبل فرانس کے عسکری ترجمان نے بتایا تھا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
عراق میں ایران کا تازہ ترین میزائل حملہ بدھ کو علی الصبح کیا گیا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے جواب میں سامنے آئی ہے۔ سلیمانی کے انتقال سے مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ چھڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔