عدنان سمیع کے بیٹے اذان نے اپنے والد کے ساتھ بھارت نہ جانے کی پہلی مرتبہ وجہ بتا دی

عدنان سمیع کے بیٹے اذان نے اپنے والد کے ساتھ بھارت نہ جانے کی پہلی مرتبہ وجہ بتا دی

کراچی(سچ نیوز )بھارتی گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان نے کہاہے کہ پاکستان میرا گھر ہے اور اسی لیے بھارت کی بجائے یہاں رہنے کو ترجیح دی ہے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اذان عدنان سمیع کا کہناتھا کہ نے اپنے والد کے بھارت میں رہنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کا تھا اورمیں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔اذان سمیع نے کہا میرے والد کی طرح میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں، تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی۔ پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں اس لیے میں نے پاکستان میں رہنے اوریہاں کام کرنے کو ترجیح دی۔اذان سمیع نے اپنے اور اپنے والد کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم دونوں کا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں۔ میں ان کا بیٹا ہوں لہذٰا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں۔ لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتاہوں۔

Exit mobile version