عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا

عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا

لاہور( سچ نیوز ) معروف گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبابختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سیفی حسن نے بطور ہدایتکار اپنی فلم پٹخ دے میں اذان سمیع خان کوکاسٹ کیاہے جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان ،کبریٰ خان،جاوید شیخ،شمعون عباسی،شفقت چیمہ،بشریٰ انصاری اورہانیہ عامرشامل ہیں۔فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں اورفلم کی شوٹنگ عنقریب شروع کی جائے گی۔یادرہے کہ عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی ۔

Exit mobile version