عام انتخابات ٹارگٹ کلنگ تھے ،ٹارگٹ مسلم لیگ ن کو کیا گیا :مشاہد حسین سید کا الزام

عام انتخابات ٹارگٹ کلنگ تھے ،ٹارگٹ مسلم لیگ ن کو کیا گیا :مشاہد حسین سید کا الزام

اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا ، نیب اور دوسرے اداروں کے گند کرنے کے باوجود ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ہم پارلیمنٹ میں ایک مضبوط اور مہذب اپوزیشن دینگے ۔ ہمارا 9پارٹیوں کا اتحاد 8اگست کو ایک بڑا جلسہ کرے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔اگست میں ہی ایک قومی کانفرنس بلائیں گے جس میں الیکشن میں دھاندلی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم الیکشن میں گئے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے تھے ۔ نیب اور دوسرے اداروں کے گند کرنے کے باوجود ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے گندے انتخابات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ تھی اس میں صرف مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کا بھی یہی مقصد تھا جس میں ایک طرف تو یہ لکھا گیا کہ نوازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور دوسر ی طرف یہ کہا گیا کہ اثاثے آمدن سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے ووٹ لینے پر ہمارے بندوں کو داد دینی چاہئے جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔پنجاب میں یہ بڑی تبدیلی آئی ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کوجاتا ہے جو دباﺅ کے باوجود کھڑے رہے ۔ہماری جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کا مورال بہت بلند ہے ۔

Exit mobile version