ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ 2012 میں فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سدھارتھ مہلوترا اور عالیہ بھٹ نے کبھی خود سامنے آکر اپنے تعلقات پر بات تو نہیں کی، تاہم ان کا پر ایونٹ میں ایک ساتھ ہونا، ان کے افیئر کی خبروں کی تصدیق کرتا رہا۔2016 سے 2017 تک ان دونوں کے افیئر کی خبریں سامنے آتی رہیں، تاہم گزشتہ سال بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دونوں اداکاروں کا بریک اپ ہوچکا ہے، جس کے بعد اس خبر کی تصدیق خود عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی کی۔عالیہ بھٹ تو کئی انٹرویوز میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ہوئے بریک اپ پر بات کرچکی ہیں، تاہم سدھارتھ ملہوترا نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم کافی ود کرن کے سیزن 6 میں سدھارتھ ملہوترا نے شو کے میزبان کرن جوہر کو عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کے حوالے سے بتایا۔کافی ود کرن شو کے سیزن 6 کی ایک قسط میں سدھارتھ ملہوترا اداکار ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔شو کے دوران کرن جوہر نے سدھارتھ سے عالیہ کے ساتھ ان کے بریک اپ کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے بریک اپ کے بعد سے عالیہ بھٹ سے نہیں ملا، لیکن ہمارا رشتہ شائستہ ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی تلخی ہے، اب تو کافی وقت ہوگیا ہے، میں عالیہ کو ہمارے افیئر سے بھی کافی عرصے سے پہلے سے جانتا ہوں، میں نے اداکاری کا آغاز ان کے ساتھ کیا تھا‘۔سدھارتھ نے مزید کہا کہ ’کوئی وجہ ہی ہوتی ہے جو دو لوگ ایک ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بہت سے اتار چڑھاو¿ تھے، لیکن جب آپ اس طرح کے رشتے سے خود کو دور لے جاتے ہیں تو وہی اچھی اور خوشگوار یادیں یاد آتی ہیں‘۔خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کا سدھارتھ ملہوترا سے بریک اپ ہونے کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ کا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا گیا، جس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے افیئر کی خبریں بھی سامنے آنے لگی۔ان افواہوں کے چند روز بعد ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے خود اپنے انٹرویوز میں اپنے افیئر کی کھل کر بات کی۔دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا کا نام اداکارہ کیارا اڈوانی اور جیکولین فرنینڈز کے ساتھ جوڑا گیا، تاہم ان میں سے کسی نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ نے بھی کافی ود کرن شو میں سدھارتھ ملہوترا کا نام کیارا اڈوانی اور جیکولین فرنینڈز کے ساتھ جوڑنے کی بات کی تھی۔یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے 2012 کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے بعد 2016 کی کامیاب فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔کافی ود کرن شو کے دوران ریپڈ فائیر راو¿نڈ میں کرن جوہر نے سدھارتھ ملہوترا سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ کس اداکارہ سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔جس پر اداکار نے کرینہ کپور خان کا نام لیااور جب سدھارتھ ملہوترا سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کو بھائی بنائیں گے، تو اس پر سدھارتھ نے کرینہ کے شوہر سیف علی خان کا نام لیا۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سدھارتھ اس وقت ’جبریا جوڑی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پرینیتی چوپڑا کام کرتی نظر آئیں گی۔
عالیہ سے بریک اپ کے بعد سدھارتھ پہلی مرتبہ بول پڑے
عالیہ سے بریک اپ کے بعد سدھارتھ پہلی مرتبہ بول پڑے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023