ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ہونے والی بیٹی کا نام ابھی سے سوچ لیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی مرتبہ اعتراف کرچکے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ پچھلے کافی دنوں سے ان کی شادی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ان کی جانب سے اب تک شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی، جہاں دونوں اداکاروں نے دوران تقریب اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کی۔بعدازاں انہوں نے ایک ’سپر ڈانس‘ نامی ڈانس شو میں بھی شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ڈانس شو کے دوران ایک بچی نے غلطی سے عالیہ کو ’الما‘ کہہ کر مخاطب کردیا، جس پر عالیہ بھٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’الما بہت ہی سندر (اچھا) نام ہے، میں اپنی بیٹی کا نام الما رکھوں گی۔‘واضح رہے کہ کچھ روز قبل عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اب صبر کر لینا چاہیے ، ابھی کچھ ماہ قبل ہی دو خوبصورت اور بڑی شادیاں ہوئی ہیں۔دنگ رہ جائیں ان کے خیال میں اب سب کو سکون کا سانس لے لینا چاہیے، فلمیں دیکھیں، فلموں میں کام کریں جبکہ باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے۔عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم رواں سال 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔