کراچی(سچ نیوز ) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں پاکستان کوسب سے زیادہ اصلاحات کر نے پر ’ٹاپ ریفارمر ‘کا درجہ دے دیا،عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان ” ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس ” میں گزشتہ پندرہ سالوں میں پہلی بار اصلاحات کے ذریعے 11 درجے بہتری کے بعد 136 ویں نمبر پر آگیا تھا،رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سے اصلاحات کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ورلڈ بینک کے مطابق اس سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی کی فراہمی کا حصول اور پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آرپارتجارت شامل ہے۔عالمی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی حکومت کے کمپیوٹرائزڈ پنجاب اراضی ریکارڈ کی وجہ سے جائیداد کے اندراج کے معاملے میں بہتری آئی ہے۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس31 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے۔اس حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ حکام نے بتایاکہ متوقع طور پر ورلڈ بینک کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کاروباری اصلاحات کاری کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔اس دورے کا مقصد ٹاپ 20 گلوبل ریفارمرز میں پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم اور ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں موجودہ مجموعی طور پر ناقص درجہ بندی میں بہتری کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کا آغاز کرنا ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ’ٹاپ ریفارمر ‘قرار دے دیا
عالمی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ’ٹاپ ریفارمر ‘قرار دے دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024