طویل عرصے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے کی سطح سے نیچے آگئی

کراچی :(روزنامہ سچ انٹرنیشنل)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید157.05 روپے سے گھٹ کر 156.95 روپے اور قیمت فروخت157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی –
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 185.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت 218روپے مستحکم رہی ۔ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے مثبت خبر ہے۔

Exit mobile version