میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء و طالبات تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ انسان تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے دنیا میں جتنے بھی ترقیافتہ ممالک ہیںہ وہ سب تعلیم کی برکت سے ہی ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں اس لیے اپ خوب محنت کرے اور ملک کی ترقی میں شامل ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے اس لیے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر ز انجینئرز بن کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے میں میرانشاہ گورنر ماڈل سکول میں کلاس دہم طلباء کے فیر ویل پارٹی کے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آج 200 طلباء فارغ ہو رہے ہیں مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرے ملک کا اور علاقے کا نام روشن کرے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک اور علاقے کے کی ترقی میں کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پورے ضم اضلاع میں صرف شمالی وزیرستان میں ایک میڈیکل کالج اور ایک یونیورسٹی کی منظوری ہو چکی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں غیر فعال سکولوں کے خلاف جلد کاروائی ہوگی اس موقع پر ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈہ پور ٹوچی سکاؤٹس آرمی کے اعلی حکام پرنسپل خلیل الرحمٰن اے ای او فدا وزیر ایجوکیشن آفس کے محب اللہ ملک جان فراز ریڈیو میرانشاہ کے سٹاپ کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد اقبال نے سر انجام دیے آخر میں ملی نغمے تقاریر اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء اور رزمک کیڈٹ کالج کے لیے منتخب ہونے والے طلباءمیں شیلڈ تقسیم کئے گئے اور ڈی سی نے پانچ پانچ ہزار روپے کا نقد اعلان بھی کیا گورنر ماڈل سکول کے پرنسپل عالمزیب خان نے ڈی سی شاہد علی خان کو سکول کے مطالبات پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے مطالبات کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی