کابل (سچ نیوز) طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں امریکہ سے افغان تنازع کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہنے کا کہاہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ افغان تنازع کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میںطالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہاکہ انہوں امریکہ کو مذاکرات میں دلیل اور تفہیم کی پالیسی اپنانے کے علاوہ طالبان کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو اہم خیال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آخری دور مئی میں ہوا تھا۔