کابل(سچ نیوز )طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کا سربراہ تعینات کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اسے مزید موثر بنانے کے لیے طالبان میں قطر میں کھولے گئے اپنے سیاسی دفتر کی ذمہ داری ملاعبدالغنی برادر کو سونپ دی۔افغان طالبان نے اعلان کیا کہ تنظیم کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے تنظیم کے بانیوں میں شمار ملا عبدالغنی برادر کو سیاسی امور کے لیے اپنا نائب منتخب کیا ہے اور انہیں قطر میں سیاسی دفتر کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی کی تقرری کا مقصد امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کو درست سمت میں رکھنا ہے اور اسے بہتر بنانا ہے۔قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر جلد قطر پہنچیں گے جہاں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم وہ آج ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے کچھ واضح نہیں۔رپورٹ میں طالبان کے ذمہ دار اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی کو قطر آفس کی ذمہ داری دینے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا مذاکرات میں طالبان کی سینئر قیادت کی شمولیت کا خواہاں ہے۔
طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کا سربراہ تعینات کر دیا
طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کا سربراہ تعینات کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024