واشنگٹن ( سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کو عہدے سے ہٹا دیاہے ،ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جان بولٹن کی بہت سے تجاویز سے اختلاف تھا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کو مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کی بہت سے پالیسیوں سے اتفاق نہیں تھا ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے قومی سلامتی کے مشیر کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائیگا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے جان بولٹن کا استعفیٰ موصول ہوگیاہے ۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے طالبان سے مذاکرات معطل کرنے کے اعلان کے بعد امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کو فارغ کرنے کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے جو ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔