اباکو (سچ نیوز)طاقتور سمندری طوفان ڈورین بہاماس کے شمالی جزائر اباکو سے ٹکرا گیا, سمندری طوفان کیٹگری 5میں داخل ہوچکا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈورین طوفان کے کل شام تک امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے امکانات ہیں ۔ طوفان ڈورین کی راستے میں آنیوالی دیگر امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔فلوریڈا ، جارحیا ، نارتھ اور ساﺅتھ کیرولینا میں بھی طوفان کا خطرہ ہے ۔سمندری طوفان کیٹگری 5میں داخل ہوچکا ہے ۔اباکو کے ساحلی علاقوں میں 220کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔