پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرفضل اللہ داﺅدزئی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب اپنی حیثیت کا انداز ہ پتہ لگ چکا ہے اس کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اب جہاں کہیں بھی الیکشن ہونگے عوام اس نااہل حکومت کیخلاف اپنی رائے دینگے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بیان کے ردعمل میں فضل اللہ داﺅدزئی نے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی امیدوار کی ناکامی دراصل عوام کا حکومت کیخلاف نفرت کا اظہار اور ریفرنڈم تھا ملک میں ضمنی انتخابات کے موقع پر حکومتی وسائل کا استعمال، وزیروں کی مداخلت، پولنگ رکوانا، الیکشن کمیشن کی خاموشی اور دیگر عوامل کے باوجود عوام نے حکومت کیخلاف بھرپور اپنے ردعمل کا اظہار کیا نوشہرہ میں ایک گھر سے کئی افراد کی پارلیمان میں موجودگی اور پی ٹی آئی کا گڑھ ہوتے ہوئے بھی عوام کا عدم اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ مہنگائی،کرپشن اور اس نااہل حکومت سے متفر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر امیر مقام کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اختیار ولی نوشہرہ سے بھاری اکثریت کے ساتھ جیتنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی ورکرز نے حکومت کیخلاف مہم چلائی لیاقت خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے حق کا ساتھ دیا ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کا نوشہرہ سے جنازہ نکالنے میں ہمارا ساتھ دینگے