لاہور: (سچ نیوز) ضمنی الیکشن 2018ء میں بازی پلٹ گئی، تحریک انصاف کپتان کی لاہور اور بنوں سے چھوڑی دونوں سیٹیں بچانے میں ناکام، اٹک اور فیصل آباد سے بھی شکست کے وارنٹ موصول، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن
قومی اسمبلی
این اے 65 چکوال
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک 98364 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے امیدوار یعقوب سیفی 34 ہزار 81 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 35 بنوں
تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، متحدہ مجلس عمل کے زاہد اکرم درانی 58 ہزار 68 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 36 ہزار 908 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 53 اسلام آباد
تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار علی نواز اعوان 56664 لے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجا وقار 32171 ووٹ لے سکے۔
این اے 56 اٹک
تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سہیل خان ایک لاکھ 25 ہزار 665 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار خرم علی 89709 ووٹ لے سکے۔
این اے 60 راولپنڈی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق 8 ہزار 685 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے سجاد خان 4 ہزار 945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر
این اے 63 راولپنڈی
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منصور خان 66 ہزار 42 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 40 ہزار 880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 69 گجرات
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ق) کے مونس الہیٰ 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل عمران ظفر ناکام رہے۔
این اے 103 فیصل آباد
تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ مسلم لیگ (ن) کے علی گوہر 76 ہزار 626 ووٹ لے کر کامیاب تحریک انصاف کے سعداللہ بلوچ 63 ہزار 583 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 124 لاہور
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی 75012 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
این اے 131 لاہور
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 52704 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی امیدوار ہارون اختر خان کو 7 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
این اے 243 کراچی
کراچی کے اس حلقہ سے پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان 35727 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب اسمبلی
پی پی 164 لاہور
مکمل پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ ریٹرننگ افسر کو موصول، ریٹرننگ افسر نے پی پی 164 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نون لیگ کے سہیل شوکت بٹ 7390 ووٹوں کی برتری سے فاتح قرار، سہیل شوکت بٹ 33 ہزار 8 سو 90 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے امیدوار یوسف علی 26 ہزار 500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 165 لاہور
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر 5440 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
پی پی 103 تاندلیانوالہ
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے شمشیر حیدر 4 ہزار 913 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے جعفر علی 2 ہزار 179 ووٹ لے دوسرے نمبر پر
پی پی 118 گوجرہ
مکمل پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار بلال اصغر وڑائچ 56 ہزار 316 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے اسد زمان 48ہزار313ووٹ لے سکے۔
پی پی 3 اٹک
غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 173 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر
پی پی 27 جہلم
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ن) کے ناصر محمود 61 ہزار 312 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے شاہ نواز راجہ ہزار کو شکست ہو گئی۔
پی پی 201 چیچہ وطنی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صمصام بخاری 58390 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے چودھری طفیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پی پی 222 جلال پور پیروالا
مکمل پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار قاسم عباس خان 38 ہزار 539 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے سہیل احمد نون 31 ہزار 989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 272 مظفر گڑھ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی امیدوار زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار 17 ہزار 272 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 292 ڈی جی خان
تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری 33 ہزار 776 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے مقصودلغاری 20 ہزار 823 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 261 رحیم یار خان
غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے فواز احمد 29526 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے احسن رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھ اسمبلی
پی ایس 30 خیرپور
مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی کے سید احمد رضا جیلانی 35 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے سید محرم شاہ 19 ہزار 751 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس 87 کراچی
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ساجد جوکھیو 22654 کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار قادر بخش کو شکست ہوئی۔
بلوچستان اسمبلی
پی بی 35 مستونگ
پی بی 35: بلوچستان کے حلقہ سے آزاد امیدوار نواب اسلم خان رئیسانی 13277 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
پی بی 40 خضدار
تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، بی این پی (مینگل گروپ) کے محمد اکبر 23 ہزار 742 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار شفیق الرحمن 14 ہزار 312 ووٹ حاصل کر سکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
پی کے 3 سوات
مکمل غیر سرکاری نتیجہ، مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 16 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ساجد علی 15 ہزار 911 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 7 سوات
تمام 95 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، اے این پی کے وقار احمد خان 14 ہزار 96 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے فضل مولا 13ہزار 425 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 44 صوابی
مکمل پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 19 ہزار 505 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے غلام حسین 17 ہزار 816 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 53 مردان
تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ، پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی 19377 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے امیدوار احمد خان بہادر 19318 ووٹ لے سکے۔
پی کے 61 نوشہرہ
تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 14 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے نور عالم خان 7 ہزار 314 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 64 نوشہرہ
غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے لیاقت خٹک 21 ہزار 752 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے محمد شاہد 8 ہزار 184 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 78 پشاور
غیر سرکاری نتیجہ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی امیدوار ثمر ہارون بلور 1656 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی ہیں۔
پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان
پی ٹی آئی کے فیصل امین 19236 ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی کے ملک فرحان دھپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان
غیر حتمی نتیجہ، پی ٹی آئی کے آغاز اکرام اللہ گنڈاپور 28447 ووٹ لے کر کامیاب، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار فتح اللہ میاں خیل ناکام رہے۔