لاہور: (سچ نیوز) پیپلزپارٹی ضلع گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ضمنی الیکشن این اے 69 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی عمران ظفر کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
ضلعی صدر چودھری ضیاء محی الدین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حاجی عمران ظفر مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے مشترکہ امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنان ضمنی الیکشن میں حاجی عمران ظفر کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔