صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکا،61 افراد ہلاک،متعدد زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکا،61 افراد ہلاک،متعدد زخمی

موغا دیشو(سچ نیوز)صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی حکام کاکہنا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں مصروف بس سٹینڈ کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،ترک میڈیا کے مطابق کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد72 سے زائد ہے ،ہلاک ہونے والوں میں 2 ترک باشندے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم کار دھماکا دارالحکومت کے انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی چیک پوسٹ پرہواجبکہ ایک افسر کا کہناتھا کہ یہ ایک ٹرک دھماکا تھا۔عینی شاہد کا کہناتھا کہ دھماکااتنا شدید کا تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی ،دھماکے کے بعدجائے وقوعہ پر ہر طرف خون بکھر گیا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،دھماکے میں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version