صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم، کم سن لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم، کم سن لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

موغادیشو(سچ نیوز)افریقی ملک صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم کی ادائیگی کی وجہ سے ایک10سالہ بچی ختنے کے بعد مر گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچی کے والد نے خواتین کے ختنے کی رسم کی حمایت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی روایات کے مطابق ایک10سالہ کم سن بچی کا مقامی طریقے کے مطابق ختنہ کیا گیا تھا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے سبب وہ جانبر نہیں ہو سکی۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس علاقے کے افراد خواتین کے ختنے کے خطرات کو جانتے ہوئے بھی اس رسم کے حق میں ہیں کیونکہ یہ ملک کی ثقافت کا حصہ ہے۔دوسری جانب یونیسف کے مطابق صومالیہ میں 98 فیصد خواتین کو ختنہ کروانا پڑتی ہے۔

Exit mobile version