صوبے میں نئے ڈیمز کی تعمیر، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور

کوئٹہ: (سچ نیوز) بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں حالیہ خشک سالی کے پیش نظر نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ صوبے میں بجلی کے نرخوں اور زمینداروں کے مسائل سے متعلق قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم قام سپیکر بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں توانائی کی ضروریات سے متعلق پیش کردہ قرارداد پر اراکین کا کہنا تھا کہ بجلی کی مد میں بلوچستان کو اس کا جائز حق دیا جائے۔ صوبے کی مجموعی ضرورت 19 ہزار میگا واٹ ہے لیکن صرف چھ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

بلوچستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق پیش کردہ قرارداد پر ارکین کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ موجودہ حالات کے پیش مظر صوبے میں ڈیمز کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں زمینداروں کے مسائل سے متعلق قرارداد بھی منظور کر لی گئیں جس کے بعد اجلاس یکم اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Exit mobile version