صوبوں کی اجازت کے بغیر کالا باغ ڈیم یا بھاشا ڈیم بنانے کا وفاق کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

صوبوں کی اجازت کے بغیر کالا باغ ڈیم یا بھاشا ڈیم بنانے کا وفاق کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل نیوز، مورو سندھ )

وفاق اپنی ہٹ دھرمی اور طاقت کے زور پر چھوٹے صوبوں سے زیادتی کر رہا ہے۔
صوبوں کی اجازت کے بغیر کالا باغ ڈیم یا بھاشا ڈیم بنانے کا وفاق کو کوئی اختیار نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کی چئیرپرسن سندھو نواز گھانگرو نے سکرنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کیا۔
سندھو نواز گھانگھرو نے مزید کہا کہ اس وقت بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دنیا بڑے ڈیم ختم کر رہی ہے جبکہ وفاق اور پنجاب سندھو پر ڈیم بنا رہے ہیں جوکہ سائنسی بنیاد پر بھی ماحولیات اور زراعت کے لئے نقصان کار ہیں، سندھ کی 80 فی صد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، ڈیم بننے سے سندھ کی عوام تکالیف مییں آجائے گی۔
سندھو نواز گھانگھرو نے مزید کہا کہ ڈیم منصوبہ ترک نہ کیا گیا تو قومی شاہراھ بلاک کردیں گے۔
ہم 8 جون 2020ع کو ڈیم منصوبے کے خلاف نواب شاھ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیں گے۔
اس موقع پر سندھو نواز گھانگھرو کے ہمراہ تبؔسم ملاح، مسعود شاھ، مورڑیو میربحر، عالم کیریو اور حمزہ چانڈیو بھی موجود تھے۔

Exit mobile version