صدارتی انتخابات میں جہانگیر ترین کا کیا اہم کردار ہوگا ؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتادیا

صدارتی انتخابات میں جہانگیر ترین کا کیا اہم کردار ہوگا ؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتادیا

اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے وقت بھی جہانگیر ترین کا ایک اہم رول تھا اور اب صدر کے انتخاب کے موقع پر بھی ان کا ایک اہم رول ہوگا اور وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے وقت بھی جہانگیر ترین کا ایک اہم رول تھا اور اب صدر کے انتخاب کے موقع پر بھی ان کا ایک اہم رول ہوگا اور وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خاندان سمیت طیارے میں سفر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ا س میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ کیا وہ اسلام آباد سے جہازخالی لے کر لاہور آتے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالا سے ہیلی کاپٹر پر وزیر اعظم ہاﺅس اس لئے آتے ہیں تاکہ ان کے بائی رو ڈ آنے سے لوگوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک پیج پر نہیں ہیں اور بظاہر لگتاہے کہ تحریک انصاف صدر کا انتخاب جیت لے گی۔ انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر میں نے آئی جی پنجاب سے کہاہے وہ معاملے کی تحقیقات کرکے مجھے بتائیں اور تحقیقات کے بعد میں اس پر کوئی بات کروں گا۔

Exit mobile version