ٹورنٹو(سچ نیوز )کینیڈا میں زیر تعلیم پاکستان طالبہ کو اپنی پسندیدہ گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ کی جانب سے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ مل گیاہے جس کے ذریعے و ہ اب اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے گی ۔تفصیلات کے مطابق عائشہ خرم نامی پاکستانی طالبہ کی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ سے ملاقات ایک سال قبل اس وقت ہوئی جب وہ ٹورنٹو میں ایک کنسرٹ کر رہی تھی تاہم یہ ایک مزاح سے بھر پور یاد تھی ، جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی تاہم عائشہ اور اس کا خاندان جس وقت فیس دینے کیلئے تگ و دو کر رہا تھا اور طالبہ نے آن لائن لوگوں سے مدد کیلئے بھی اپیل کر دی ۔عائشہ خرم کا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنی ٹیوشن فیس دینا بہت مشکل ہو گیا تھا ، وہ بہت زیادہ تھی ، میری ایک دوست نے مجھے آن لائن مدد کی درخواست کرنے کیلئے کہا اور میں نے ایسا ہی کیا ، جب میں اگلی صبح اٹھی تو میرے تمام مسائل حل ہو چکے تھے ۔عائشہ کا کہناتھا کہ مجھے آن لائن نوٹیفکیشن آیا کہ پیسے منتقل ہو چکے ہیں جو کہ ٹیلر نے کیے تھے ، امریکی گلوکارہ نے میرے اکاﺅنٹ میں چھ ہزار 386ڈالر منتقل کیے جس کے ساتھ ایک پیغام بھی درج تھا ” عائشہ !لڑکی اپنی تعلیم جاری رکھو ، مجھے تم سے پیا ر ہے “ ۔عائشہ کا کہناتھا کہ یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی اہم تھا میں ان جذبات کو لفظوں میں سماءنہیں سکتی ، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا ، میں اس پر یقین ہی نہیں کر پا رہی تھی ، یہ ایک سرپرست فرشتے کی طرح کا تھا۔
” صبح اٹھی تو سارا مسئلہ ہی حل ہو چکا تھا “ معروف امریکی گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ نے پاکستانی لڑکی عائشہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی
” صبح اٹھی تو سارا مسئلہ ہی حل ہو چکا تھا “ معروف امریکی گلوکارہ ” ٹیلر سویفٹ “ نے پاکستانی لڑکی عائشہ کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023