لندن (سچ نیوز)برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے ذمہ داریاں سنبھال کر سفارتی امور سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں پاکستان کانیا ہائی کمشنر مقرر کردیا گیاہے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ہائی کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق احمد خان کا سفارتی کیئریر 30سالوں پر محیط ہے اور دفتر خارجہ میں چیف آف پروٹو کول بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ٹورنٹو، اوسلو ،نیویار ک اور ممبئی میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔